پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی بڑے حادثے کا شکار ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زید علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ گزشتہ کچھ دن ان کی زندگی کے مشکل ترین دن تھے۔
زید علی ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئے تھے جس میں ان کے سر پر گہری چوٹ لگی اور وہ اس حادثے میں تقریباً مرنے والے تھے۔
زید علی نے بتایا ہے کہ جب وہ اس حادثے کے بعد ہوش میں آئے تو اُنہیں یہ بتایا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے سر پر کوئی اندرونی چوٹ نہیں آئی اس لیے وہ بچ گئے۔
اس حوالے سے زید علی نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اس وقت میں بہت تکلیف میں ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سر پر لگی چوٹ کی وجہ سے کھانے پینے میں دشواری کا سامنا ہے اور مسلسل اُلٹیاں ہو رہی ہیں۔
زید علی نے لکھا تھا کہ اس وقت اس تکلیف کی شدت سے نجات حاصل کرنے کے لیے اللّٰہ سے دعا مانگ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی یہ احساس ہوا کہ کئی بار زندگی میں ہم اللّٰہ کی دی ہوئی نعمت صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ زید علی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مزید لکھا ہے کہ صحت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے، اگر آپ صحت مند ہیں تو آپ کے پاس دنیا میں سب کچھ ہے۔
یوٹیوبر نے اپنے مداحوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اُنہیں اپنی معمول کی زندگی کی جانب لوٹنے میں ابھی مزید 10 دن لگ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
