
دنیا بھر میں دو حصوں میں تقسیم ہونے والے بڑے فولڈیبل فون کی گنجائش میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی پہلی جھلک سام سنگ کمپنی کے سربراہ کے بیان کی صورت، سامنے آئی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ گزشتہ برس سام سنگ نے دنیا بھر میں ایک کروڑ کے قریب فولڈیبل فون بھیجے تھے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ 2020 کے مقابلے میں فولڈ ہوجانے والے فون کی تعداد تین گنا بڑھی ہے اور اس کا پھیلاؤ تمام مارکیٹوں میں یکساں طور پر جاری ہے۔ سام سنگ کمپنی کے اس بیان کے بعد یہ تاثر ختم ہوگیا ہے کہ جس میں کہا گیا تھا کہ 2021 میں صرف 70 لاکھ سے کچھ زائد فولڈ ہونے والے فون فروخت ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اگلے ماہ کی دس تاریخ کو سام سنگ اپنے فولڈ ہونے والے گیلکسی فور کے نئے ماڈل پیش کررہا ہے اور توقع ہے کہ وہ مارکیٹ میں غیرمعمولی جگہ بناسکیں گے۔ اس کے علاوہ سام سنگ گیلکسی واچ کے نئے ماڈل بھی پیش کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News