
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہارنے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
جہاں ہر کوئی وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق عدالتی فیصلے پر بات کر رہا ہے وہیں نامور ڈرامہ ایکٹر و ماڈل منیب بٹ بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے اس تاریخ ساز فیصلے کے بعد ایک ٹویٹ کیا۔
اداکار منیب بٹ نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ’ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو آئین توڑنے پر گرفتار کیا جائے‘۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
منیب بٹ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’جشن منانے کا وقت ہے، پاکستان زندہ باد۔‘
Time to celebrate 🇵🇰#SupremeCourtofpakistan #CMPunjabElection
Advertisement— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) July 26, 2022
واضح رہےکہ گزشتہ رات انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔
حلف برداری کی تقریب اسلام آباد کے ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔
چوہدری پرویز الہٰی کی حلف برداری
کپتان کی جیت، ملک بھر میں جشنAdvertisement
مکمل ویڈیو یکھیں :https://t.co/gSDPlk8dAv#CMPunjabPervaizElahi #ImranKhan #Headlines #BOLNewsHeadlines pic.twitter.com/adpzYTGiGV— BOLNetwork (@BOLNETWORK) July 27, 2022
تقریب میں مونس الہیٰ، چوہدری وجاہت حسین، موسی الہیٰ، میاں محمود الرشید، زین قریشی، مراد راس، یاسمین راشد سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
قبل ازیں گورنر پنجاب کے انکار کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ حلف برداری کیلیے خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے جہاں اُن کا مونس الہیٰ نے استقبال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News