
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پیلے لباس میں پوسٹ کی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ عالیہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اداکارہ عالیہ کی ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ عالیہ بھٹ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اسٹیج پر پیلے لباس میں آتے ہوئے یہ کہےی ہوئے آتی ہیں کہ میں آج آپ لوگوں کے لیے سورج بن گئی ہوں۔
عالیہ بھٹ کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام پرلاکھوں لوگوں کی جانب سے لائیک کیا جاچکا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News