Advertisement
Advertisement
Advertisement

اتحادی حکومت ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام

Now Reading:

اتحادی حکومت ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام
مہنگائی میں مزید اضافہ

مہنگائی میں مزید اضافہ

اتحادی حکومت ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام ہے، ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید 1 عشاریہ 32 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 33 عشاریہ 66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں تیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے پانچ اشیا سستی،سولہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے پیٹرول چھ عشاریہ 36 فیصد اور ڈیزل پانچ عشاریہ 06 فیصد مہنگا ہوا جبکہ ایل پی جی 2 عشاریہ 33 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ ایک ہفتے میں گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ ایک عشاریہ 64 فیصد اور آلو دو عشاریہ 57 فیصد مہنگا ہوا جبکہ لہسن کی قیمت میں پانچ عشاریہ 06 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے آٹا، دال چنا، دال مسور، انڈے، دہی چاول، چینی،دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے ٹماٹر، پیاز،دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر