
جنوبی افریقہ کے سابق اسپنر رابن پیٹرسن نے کہا کہ اسٹیورٹ براڈ کے ہاتھوں میرا منفی ریکارڈ ٹوٹنے پر دکھی ہوں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ نے آج ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور پھینکا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ نے آج ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے مہنگا اوور پھینکا جب انہوں نے برمنگھم کے ایجبسٹن میں بھارت کے خلاف جاری میچ میں 35 رنز دیے۔
بھارت کے عارضی کپتان جسپریت بمرا کے بلے سے 29 رنز آئے جبکہ باقی ایکسٹرا تھے۔
اسٹیورٹ براڈ کے ٹیسٹ کرکٹ میں اس مہنگے اوور نے جنوبی افریقہ کے اسپنر رابن پیٹرسن کا ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے 2003 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا۔
رابن پیٹرسن نے اس میچ میں ایک اوور میں 28 رنز دیئے تھے۔
رابن پیٹرسن نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ریکارڈ کھونے پر دکھی ہیں۔
https://twitter.com/robbie13flair/status/1543193428003115011?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1543193428003115011%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.ndtv.com%2Fengland-vs-india-2022%2Findia-vs-england-sad-to-lose-my-record-south-african-spinner-robin-petersons-cheeky-reaction-to-stuart-broads-35-run-over-3121439
پیٹرسن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج اپنا ریکارڈ کھونے کا افسوس ہے، لیکن ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے بنائے جاتے ہیں
واضح رہے کہ اسٹیورٹ براڈ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں بھی سب سے مہنگا اوور کرانے کے منفی ریکارڈ کے مالک ہیں۔
جنوبی افریقہ میں 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے یوراج سنگھ نے اسٹیورٹ براڈ کے ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News