
ایک بے روزگار خاتون کے لیے سوشل میڈیا میم ملازمت کا سبب بن گئی۔
سویڈش سوان نامی ٹاک ٹاکر خاتون جب صبح اٹھیں تو انہیں ایک ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں کمپنی کی جانب سے ریجیکشن لیٹر بھیجا گیا تھا۔
سویڈش سوان نے دلبرداشتہ ہو کر ای میل میں پوپ لیو ایکس کی ایک پینٹنگ بھیج دی۔
خاتون کے مطابق میم بھیجے جانے کے تھوڑی دیر بعد ہی کمپنی مالکان نے جواب دیا کہ اُنہوں نے اُسے ملازمت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
خاتون نے بتایا کہ انہوں نے مجھے ایک اور ای میل بھیجی جس میں کہا گیا کہ وہ میرا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں۔
صارفین کی جانب سے سویڈش کے بہادرانہ اقدام کو سراہا جارہا ہے اور انہیں کامیابی پر مبارک بادیں دی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News