
شیاؤمی اب اپنے بہترین اسمارٹ فون کی بدولت دنیا کی مشہور اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں میں شمار کیا جانے لگا ہے۔ اس کمپنی کی جانب سے اب تک کئی شاندار فون متعارف کئے جاچکے ہیں انہی میں شیاؤمی کی ایس سیریز بھی شامل ہے۔
شیاؤمی کا ایس 12 پرو گزشتہ ایس 12 سے خاصی مماثلت رکھتا ہے یعنی اس کے فیچرز تقریباً ایس 12 ہی کی طرح ہے لیکن اس میں جو سب سے بڑی تبدیلی کی گئی ہے اس میں پروسیسراور کلر پروفائل شامل ہے۔
اس فون میں اسنیپ ڈریگن 8 پلس جنریشن 1 کا پروسیسر استعمال کیا گیا جو ایک طاقت ور پروسیسر تصور کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ٹی ایس ایم سی 4 این ایم پروسس بھی موجود ہے۔
جبکہ اس میں کوئی نیا کولنگ سسٹم استعمال نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود سی پی یو کی کار کردگی متاثرکن ہے۔
گین شائن امپیکٹ کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے اس میں اوسط ایف پی ایس ہے اس فریم ریٹ بہت اچھا ہے یہی وجہ ہے کہ حیرت انگیزطور پر یہ فون گیم کھلنے والوں کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
اس کے بیک پر تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ جس میں منظر کی بہترین تصویر کشی کے لئے لیکا کلر سائنس استعمال کی گئی جو منظر کی حقیقی تصویر کشی کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News