سائنسی ترقی کی بدولت فاصلے سمٹ گئے اورموبائل کی انقلابی ایجاد نے رابطوں کو سہل بنادیا ہے۔ یوں تو دنیا بھر میں بہت سی معروف موبائل کمپنیاں ہیں لیکن ان میں چند ہی صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ان ہی ہواوے بھی شامل ہے۔
ہواوے چائنا کا ایک ایسا برانڈ ہے جس نے بہت کم وقت میں صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور یہ کمپنی اب تک کئی شاندار فون متعارف کرا چکی ہے۔

ہواوے نے رواں ہفتے اپنے کچھ فونز لانچ کئے ہیں ان میں ایک فون ہواوے انجوائے 50 پرو قابل ذکرہے یہی وجہ ہے کہ کمپنی کے سی ای او نے انجوائے 50 پرو کے بارے میں آگاہی دی کہ یہ فون اب لانچ ہوچکا ہے اور اسے JD.com پرخریدا جاسکتا ہے تاہم اب تک اس کی قیمت سامنے نہیں لائی گئی ہے یہ ایک بہت خوبصورت فون ہے اس کا پورا نام ہواوے انجوائے 50 پروہے اور یہ چار رنگوں نائٹ بلیک، بلیو، ایمرڈ گرین اور سنووائیٹ میں دستیاب ہے۔

اس ڈیوائس میں کوال کام اسنیپ ڈریگن 680 موبائل پروسیسنگ پلٹ فارم ہے جبکہ Octa-core چپ ہے جس کا پروسس 6 نینو میٹر ہے۔ اس کے علاوہ ایڈرینو610 GPU ہے۔
اس فون میں 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 اور 256 جی بی اسٹوریج کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
اس میں ایک 3 جی بی کی ورچوئیل ریم کا ضافہ کیا گیا ہے جو عموماً کوئی آفر نہیں کرتا۔
جہاں تک اس فون کے ڈسپلے کی بات ہے تو اس میں 6.7 انچ کی ایل سی ڈی اسکرین جو کہ کافی فون میں استعمال کی جارہی ہے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن 2388×1080 میگا پکسل ہے۔
اس میں ایک پنچ ہول ڈیزائن ہے جو 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کو ممکن بناتا ہےاور بدلتے مناظر کے ساتھ ساتھ اس کی اسکرین ریزولوشن میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ہواوے کے اس شاندار فون میں 40 واٹ کی تیز چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ اس فون کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ڈیوائس صرف 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
