امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہا ہے، ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں بلدیاتی انتخابات اور عوامی مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے کہا ہے کہ 24 جولائی کے الیکشن کومنسوخ نہیں کیا جاسکتا ہے، انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پری پول دھاندلی سامنے آگئی ہے اور کچھ لوگ بلدیاتی الیکشن ملتوی بھی کرانا چاہتے تھے لیکن کچھ بھی ہو بلدیاتی الیکشن میں مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی طویل عرصہ سے الیکشن ریفارم پر کام کررہی ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ووٹرلسٹوں میں کئی افراد کے موجودہ پتے مختلف ہیں جبکہ لسٹیں بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور نادرا کی مدد سے ووٹر لسٹ بنائی جاتی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حیدرآباد واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ہوسکتا ہے اس واقعہ میں کسی کے مذموم عزائم ہوں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہے، پیپلزپارٹی نے آگ بجھانے کیلئے کیا کردار ادا کیا؟
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انسانی اور معاشی قتل قابل برداشت نہیں، ایسے حالات سے کسی کو فائدہ نہیں نقصان ہوگا، حالات کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ہونے والے واقعات افسوس ناک ہیں، قوم پرستی، لسانیت کسی کو کچھ نہیں دیتی، قانون کے مطابق کارروائی کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
