Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوئٹر نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کردیا، مقدمہ بھی دائر کردیا

Now Reading:

ٹوئٹر نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کردیا، مقدمہ بھی دائر کردیا

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بے جا پابندیوں اور آن لائن پوسٹ پر مزید کنٹرول حاصل کرنے کے احکامات نہ مانتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ٹوئٹر کو بھارت میں مودی سرکار کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہروں سے متعلق پوسٹیں ہٹانے کا حکم دیا تھا اور مطالبات پر عمل کرنے کے لیے ٹوئٹر کو 4 جولائی کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے بھارتی ریاست کرناٹکا کی ہائی کورٹ میں مودی سرکار کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سوشل میڈیا سے مواد ہٹوانے اور اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں سمیت دیگر اکاؤنٹس بلاک کروانے کے لیے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہی ہے۔

مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ کے حکام نے بھارتی عدالت کو بتایا کہ آئی ٹی ایکٹ کے تحت حکومت کے پاس اس طرح کے احکامات دینے کا اختیار نہیں لیکن اس کے باوجود وزارت اطلاعات کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے کچھ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں جو انتہائی نامناسب رویہ ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ مودی سرکار کی جانب سے حکومتی مظالم کا پردہ فاش کرنے والے حقائق سوشل میڈیا سے ہٹانے اور اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ مودی سرکار نے ٹوئٹر پر سب سے پہلے کسان تحریک کے دوران دباؤ ڈالنا شروع کیا تھا اور ٹوئٹر نے حکومتی احکامات کو آزادیی اظہار رائے کی خلاف ورزی قرار دینے کے باوجود حکومتی مطالبے پر کسان تحریک کے دوران درجنوں اکاؤنٹس بند کردیئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر