
حالیہ جھمپیر ٹریک کی خرابی اور کان کنوں نے ٹریک پر دھرنے کے باعث پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کراچی آنے والی ٹرینیں 8 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں ہیں جبکہ کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینیں بھی گھنٹوں بعد تاخیر سے روانہ ہو رہی ہیں۔
پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے ،علامہ اقبال 5 گھنٹے ،قرار قرم ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر کا شکار، مہران ایکسپریس کی آمد 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 6 گھنٹے ،ملت ایکسپریس کی کراچی آمد 12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پاکستان ریلویز کی جانب سے نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس 5:50 کے بجائے دوپہر 3:00 بجے چلے گی جبکہ شالیمار ایکسپریس صبح 6 بجے کے بجائے دوپہر 3:30 پر روانہ ہوگی۔
عوام ایکسپریس صبح 7:00 بجے کے بجائے دوپہر 2:45 بجے اور پاکستان ایکسپریس 01:00 کے بجائے شام 05:00 بجے روانہ ہوگی۔
اسکے علاوہ قراقرم ایکسپریس 03:30 کے بجائے اگلی صبح 06:00 بجے روانہ ہوگی جبکہ پاک بزنس ایکسپریس 04:00 کے بجائے اگلی صبح 06:00 بجے روانہ ہوگی اور ملت ایکسپریس شام 05:00 کے بجائے رات کو 01:00 بجے چلے گی۔
نئے شیڈول کے مطابق تیزگام 05:30 کے بجائے شام 06:00 بجے روانہ ہوگی، زکریا ایکسپریس 05:30 کے بجائے رات کو 03:00 بجے روانہ ہوگی۔
خیال رہے کہ جھمپیر ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے ٹرین آپریشن متاثر ہوا تھا جو کہ خرابی کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد رفت میں تاخیر کا باعث ہے ۔
یاد رہے کہ عیدالاضحٰی کے پرمسرت کے موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے عید کے تینوں روز 10 جولائی سے 12 جولائی تک تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز میں 30 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News