زندہ رہنے کے لئے انسان کو بنیادی چیزوں کے ساتھ محبت اور عزت کی بھی ضرورت ہو تی ہے ۔صنف نازک اس معاملے میں کافی حساس ہو تی ہیں ۔ وہ مرد سے محبت سے پہلے عزت چاہتی ہیں۔ اگر کسی بھی شخص میں عورت کے لئے یہ عادات پائیں تو جائیں تو اس کا مطلب یہ ہے کے وہ عورت کی بہت عزت کرتا ہے۔
ایسا شخص آپ کے ساتھ سچا ہو گا اور کبھی جھوٹ نہیں بولے گا ،اسے اس بات کا علم ہوگا کہ عورت سے جھوٹ نہیں بولنا چاہئے۔
وہ کبھی بھی آپ کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کرے گا، بلکہ جتنا ہو سکے گا وہ آپ کی بات مانے گا۔
وہ چاہے گا کہ آپ صرف اس کی ذات سے وابستہ نہیں رہے بلکہ دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی وقت گزاریں،اوران کو بھی اپنی زندگی میں شامل کریں۔
ایسا شخص ہر معاملے میں آپ کی رائے کو اہمیت دے گا اور دلچسپی لے گا کہ آپ کسی بات پر کیا کہتی ہیں، اور اسی کے مطابق عمل کر ے گا۔
وہ کبھی بھی آپ کا وقت ضائع نہیں کرے گا، اسے احساس ہو گا کہ آپ کا وقت قیمتی ہے۔
کسی پولیس کی طرح آپ کا پیچھا نہیں کرے گا۔ بلکہ آپ کو مکمل آزادی دے گا کہ آپ جب اور جس کے ساتھ چاہیں جا سکتیں ہیں ملسکتی ہیں۔
اس کا موڈ جتنا بھی خراب ہو گا ، وہ کبھی آپ پر غصہ نہیں کرے گا، بلکہ ہمیشہ آپ کی عزت کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
