
پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج – بول نیوز
ضمنی انتخاب میں عوام کے دوٹوک مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی شرمناک کوشش کے بعد تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے احتجاج کے مقامات کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے عوام اب کسی کو حرام کا پیسہ استعمال کر کے عوامی مینڈیٹ کو چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
پاکستان کے عوام اب کسی کو حرام کا پیسہ استعمال کر کے عوامی مینڈیٹ کو چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے. آج رات 8 بجے لبرٹی چوک لاہور، F9 پارک اسلام آباد اور کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ میں سیاست دانوں کے ضمیر کی منڈی کے خلاف مظاہرہ ہو گا.#فیصلہ_صرف_عوام_کا
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 21, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ آج رات 8 بجے لبرٹی چوک لاہور، ایف 9 پارک اسلام آباد میں مظاہرہ ہو گا۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ میں بھی سیاست دانوں کے ضمیر کی منڈی کے خلاف مظاہرہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News