ڈائیریا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا آپ کبھی بھی کہیں بھی شکار ہو سکتے ہیں اور یہ منٹوں میں آپ کے لئے بےحد پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، ظاہر ہے کہ اگر کبھی بھی آپ کو ڈائیریا کا سامنا ہوگا تو آپ چاہیں گے کہ فوری آپ کی اس سے جان چھوٹ جائے اور اس کا علاج ہو جائے۔
آپ کیسے خود آسانی سے گھر میں ہی اس کا علاج کر سکتے ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
چاول کے پانی سے ڈائیریا کا علاج کرنے کا طریقہ
اگر آپ نے کسی دعوت پر یا پھر گھر میں کچھ مزیدار بننے پر ضرورت سے زیادہ کھانا کھا لیا ہے اور اب آپ کے پیٹ میں گڑ بڑ شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے آپ شیدید پریشان ہیں تو اب پُر سکون ہو جائیں اور بس چاولوں سے کریں ڈائیریا علاج گھر میں خود بہت آسانی سے۔
ایک کپ چاولوں کو 6 کپ پانی میں ڈال کر اُبالنا ہے جیسے ہی ان میں اُبال آئے چولہا بند کر دیں اور اس پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔
چھنی کی مدد سے پانی اور چاولوں کو چھان کر الگ کر لیں، اب اس کا ایک گلاس پانی پی لیں۔
پھر دیکھیں کیسے فوری آپ کو ڈائیریا سے نجات مل جائے گی ۔
نوٹ
اگر طبیعت زیادہ خراب ہوتو سب سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
