سکھر میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیر پور کے علاقے سوراھ میں مہر برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے دوران فائرنگ میں باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں ہارون مہر اور بیٹا ابوبکر مہر شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم کا سبب دونوں گروپوں میں پرانی دشمنی بتایا جاتا ہے، مقتول ابوبکر مہر غیر ملکی کمپنی میں آفیسر تھا، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
