Advertisement
Advertisement
Advertisement

حلیم عادل نے زمینوں کے کاغذات میں ہیر پھیرکی ہے، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

حلیم عادل نے زمینوں کے کاغذات میں ہیر پھیرکی ہے، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حلیم عادل نے زمینوں کے کاغذات میں ہیر پھیر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حلیم عادل نے زمینوں کے کاغذات میں ہیر پھیرکی ہے، جعلی کاغذات بنا کر زمینوں پر قابض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی، لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں، قانون کے مطابق ہر شخص برابر ہے، کوئی تفریق نہیں۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ان پر ملیر کی زمینوں پر انکوائری چل رہی تھی، اگر سرکاری اراضی پر کوئی قابض ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اگر یہ کارروائی قانون کے مطابق نہیں ہوئی تو دو چار روز میں پتہ چل جائے گا۔

     ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر انہیں اسپتال جانا ہے تو ہم ان کو شفٹ کریں گے، وہ خوامخواہ سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رات گئے لاہور کے نجی ہوٹل سے حراست میں لے لیا گیا جبکہ پولیس نے تاحال ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

حلیم عادل شیخ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اس بیان پر پولیس کی تاحال تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کہیں ظاہر نہیں کی جارہی۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سندھ حکومت کے جرائم پیشہ افراد نے انہیں اغوا کیا ہے، کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر