Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثناءاللہ کیخلاف مقدمہ ضرور درج کروائیں گے، یاسمین راشد

Now Reading:

رانا ثناءاللہ کیخلاف مقدمہ ضرور درج کروائیں گے، یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے واقعے پر رانا ثناءاللہ کیخلاف مقدمہ ضرور درج کروائیں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کروائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت نے ماضی میں بھی یہی کیا اور اب بھی وہی کیا، ماضی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ ہوا، رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ ضرور درج کروائیں گے۔

دوسری جانب جمیشد اقبال چیمہ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کیساتھ دہشتگردی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ معاشی دہشتگردی ہو یا دوسری دہشتگردی ہو، وہ عوام پر آنسو گیس پھینکے والی دہشتگردی ہو یا مقدمے درج کرنے والی ہو، وہ دہشتگردی لوگوں کو گرفتار کرنے والی ہو، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والی دہشتگردی ہو، اس دہشتگردی کا نتیجہ عوام نے دے دیا ہے۔

Advertisement

جمیشد اقبال چیمہ نے کہا کہ 17 جولائی کو مسلم لیگ ن بری طرح ہار گئی، پی ٹی آئی کا 3 ماہ میں ووٹر دگنا ہو گیا ہے، ہماری بے گناہی کا ثبوت یہی ہے، مسلم لیگ ن نے آج بھی سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ آج کہتے ہیں کہ 5 ووٹ ادھر ادھر ہو گئے تو پرویز الٰہی کہاں سے حکومت تلاش کرے گا، ان کا وزیر داخلہ باقاعدہ دہشتگردوں والی زبان بولتا ہے، دھمکیاں دیتا ہے، وزیر داخلہ عوام پر دہشتگردی کرنے کو تیار ہے، ہمارے کیخلاف جتنے بھی مقدمات درج کئے گئے وہ تمام غلط ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر