
گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خود کشی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ روجھان کے نواحی شہر عمرکوٹ میں پیش آیا، جہاں گھریلو ناچاکی پر رمضان نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود بھی خود کشی کر لی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل اور خود کشی کی وجہ گھریلو ناچاکی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ پاپ کی فائرنگ سے 8 سالہ بیٹی شاہنہ بی بی بھی شدید زخمی ہوئی، زخمی بچی کو بے ہوشی کی حالت میں تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 26 مارچ کو کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں ایک شخص نے گھریلو تنازع کے باعث مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل جبکہ دوسرے بھائی کو زخمی کردیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پپڑی کے نزدیک ماڑی گوٹھ میں دونوں بھائی اپنے بڑے بھائی کے کلہاڑے سے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News