
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے تمام اداروں پر اپنا قبضہ چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات کے بعد ہر الیکشن میں عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کی، عمران خان بتائیں وہ کس منہ سے جمہوریت کا دعویدار ہونے کی بات کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں ووٹ چوروں اور جمہوریت کے پاسداروں کا مقابلہ ہے، خان صاحب آپ لاہور میں 7 دن قیام کریں، دیکھیں گے یہ شہر کس کے ساتھ ہے، تحریک انصاف کے صدر، ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر آئین شکن ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ان لوگوں نے ارکان کو بھیڑ اور بکریاں سمجھا ہوا ہے، ہم عمران خان کے ہر بہروپ اور دھوکے کو بے نقاب کرتے رہیں گے، دوسروں کو لوٹا کہنے والے عمران خان خود ہارس ٹریڈنگ کے ماہر ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی رویہ منافقانہ طرز کا ہے، الیکشن کمیشن واضح کرے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے میں اور کتنی تاخیر ہے، عمران خان جسے سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے آج اسی کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں اپنے مفاد کیلئے نہیں ملک کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے بڑھائیں، عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتے ہیں، ہم نے عمران خان کا بوجھ اپنے سر اٹھایا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا رویہ منافقانہ ہے، چیئرمین نیب کی تقرری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، ہم نے ملک بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے، ہمیں ضمنی الیکشن کی طرف دھکیل دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News