Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپڑوں کے ٹیگ پر بنی ان علامات کا مطلب جانتے ہیں؟

Now Reading:

کپڑوں کے ٹیگ پر بنی ان علامات کا مطلب جانتے ہیں؟

ایک مشہور کہاوت ہے کہ کھاؤ من بھاتا پہنو جگ بھاتا، اور لوگوں کی بڑی تعداد اس بات سے اتفاق بھی کرتی ہے خوش لباسی ایک بہترین صفت ہے جو آپ کی شخصت کو متاثر کن بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین و حضرات کپڑوں کی خریداری کے معاملے میں کافی محتاط رویہ اختیار کرتے ہیں کم لیکن اچھے اور معیاری برانڈ کے کپڑے خریدتے ہیں۔

تاہم اچھے برانڈ کے ملبوسات پرٹیگ موجود ہوتے ہیں جن میں کپڑے کی دھلائی اور ان کی حفاظت کے طریقہ کار کو مخصوص علامات یا نشانیوں سے واضح کیا جاتا ہے۔

دنیا کی بڑی آبادی ملبوسات پر لگے ٹیگ کی علامات سے واقف نہیں ہے اس طرح معمولی سی غلطی ان مہنگے کپڑوں کونقصان پہنچا سکتی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج یہاں پر ان علامات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ آپ ان کپڑوں کو دھونے، خشک کرنے، استری کرنے اور بلیچ کرنے بارے میں تفصیل سے جان سکیں۔

دھلائی کی علامات

Advertisement

کپڑوں کی دھلائی کے حوالے سے اس طرح کی علامات موجود ہوتی ہیں۔

مشین واش، نارمل

پانی کے درجہ حرارت کی کوئی پابندی نہیں اسے عام پانی سے دھویا جاسکتا ہے۔

مشین واش، مستقل پریس

اس کا مطلب کپڑوں کو مستقل پریس سائیکل میں دھونا ہے جس کا مقصد کپڑوں کی حفاظت کرنا ہے تاکہ یہ سلوٹیں پڑنے، رنگ اڑنے، سکڑنے اور کھیچنے سے محفوظ رہ سکیں۔

مشین واش، نازک

Advertisement

کپڑوں کو مشین کے سب سے کم طاقت والے چکر میں دھوئیں اس میں ریشم اور اون کے کپڑے شامل ہوتے ہیں ساتھ ہی ٹھنڈا پانی استعمال کریں

مشین واش، کم درجہ حرات 

ان کپڑوں کو ٹھنڈے پانی میں کم درجہ حرارت یعنی 30 ڈگری سینٹی گریڈ میں دھوئیں۔ اس طرح علامت میں نکتہ کے بجائے 30 بھی لکھا جاسکتا ہے۔

مشین واش، گرم

اس علامت کا مطلب کپڑوں کو گرم پانی میں دھونا ہے یعنی زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر انہیں دھویا جاسکتا ہے۔ اس طرح اس کی علامت میں بھی دو نکتوں کے بجائے 40 لکھا جاسکتا ہے۔

مشین واش، گرم یا ٹھنڈا

Advertisement

اس کا مطلب ہے کہ کپڑوں کو ٹھنڈے پانی میں دھوئیں یا پھر گرم پانی جیسے زیادہ سے زیادہ پچاس ڈگری سینٹی گریڈ دھوئیں یہاں پر علامت میں تین یا پانچ نکتوں کے بجائے پچاس بھی لکھا جاسکتا ہے۔

ہاتھ سے دھونا

اس کا مطلب یہ ہے کہ کپڑے کو صابن اور گرم پانی سے ہاتھ سے دھوئیں اسے مشین میں دھونے سے گریز کریں۔

دھونا نہیں ہے

بعض کپڑے اس طرح تیار کئے جاتے ہیں کہ انہیں پانی سے دھویا نہیں جاسکتا، اسی لئے ان کی صفائی کے لئے ٹیگ پر موجود متبادل ذرائع کے بارے میں ضرور تحقیق کریں۔

خشک کرنے کی علامات

Advertisement

رسی پر سکھائیں

اس کا مطلب ہے کہ کپڑوں کو کسی کھلی جگہ پر رسی پرپھیلادیں۔

 چھاؤں میں سکھائیں

اسے بھی رسی بھی پرمگر چھاؤں میں پھلائیں اور دھوپ سے بچائیں۔

افقی انداز میں پھیلائیں

Advertisement

کپڑوں افقی سطح جیسے زمین پر یا سیدھی جگہ پر ہوا میں پھیلادیں۔ اس طرح اون سے بنے ملبوسات کھچنے سے محفوظ رہتے ہیں۔

ڈرپ ڈرائی

انہیں رسی پر بغیر کسی ترتیب کے پھیلادیں یہ شکنوں سے پاک ہوتے ہیں۔

ٹمبل ڈرائی یعنی درجہ حرارت کی پابندی نہیں

اسے مشین کے ڈرائیر میں کسی بھی درجہ حرارت میں خشک کریں۔

ٹمبل ڈرائی، کم درجہ حرارت

Advertisement

مشین میں کم درجہ حرارت یعنی 125 ہارن ہائیٹ میں خشک کریں۔

ٹمبل ڈرائی، درمیاںے درجہ حرارت

کپڑوں اور دیگر اشیاء کودرمیانے درجہ حرارت یعنی 135 فارن ہائیٹ میں خشک کریں۔

ٹمبل ڈرائی، زیادہ درجہ حرارت

ان کپڑوں کو مشین کے ڈرائیر میں زیادہ درجہ حرارت یعنی 150 فارن ہائیٹ میں خشک کریں۔

ٹمبل ڈرائی، بغیر درجہ حرارت

Advertisement

اسے مشین کے ڈرائیرمیں بغیر درجہ حرارت کے خشک کریں اسے ائیر فلف یا ائیر ڈرائیر بھی کہاجاتا ہے۔

کوشش کریں کپڑوں کو ڈرائیر میں خشک نہ کریں بلکہ انہیں ہوا میں پھیلا دیں اس طرح کپڑے زیادہ عرصے تک بہتر حالت میں رہے گے۔

ڈرائی کلین کی علامات

ڈرائی کلین

کپڑے کو مشین میں دھونے اور خشک کرنے کے بجائے ڈرائی کلین کریں۔

Advertisement

ڈرائی کلین، کم درجہ حرارت 

کپڑوں کو کم درجہ حرارت میں ڈرائی کلین کریں۔

ڈرائی کلین، بھاپ کا استعمال

اس طرح کے کپڑوں کو ڈرائی کلین کے بعد بھاپ کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

ڈرائی کلین، مختصر چکر

اسے مختصر چکر میں پیشہ ورانہ ڈرائی کلین کیا جانا چاہئے۔

Advertisement

ڈرائی کلین، کم نمی

کپڑوں کو کمنمی والے چکر میں خشک اور صاف کیا جانا چاہئے۔

ڈرائی کلین نہ کریں

کپڑوں کو درائی کلین نہیںکرنا چاہئے صفائی کے لئے ٹیگ پر دی گئی ہدایات کو غور سے پڑھیں۔

یہ کپڑے دھونے کا ایک جدید طریقہ ہے لیکن اسے بھی زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

بلیچ کی علامات

Advertisement

بلیچ کا استعمال

شے پر بلیچ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کلورین سے پاک بلیچ

کپڑے پر کلورین سے پاک بلیچ استعمال کریں جو سوڈیم ہائپر کلورائیٹ کے بجائے ہائیڈروپر آکسائیڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔

بلیچ نہ کریں

Advertisement

کپڑوں یا دوسرے آئٹم پر کسی بھی قسم کا بلیج استعمال نہ کریں۔

استری کرنے کی علامات

استری، کسی بھی درجہ حرارت

کپڑے کو کسی بھی درجہ حرارت پر استری کیا جاسکتا ہے۔

استری، کم درجہ حرارت

Advertisement

انہیں کم درجہ حرارت پریعنی 230 فارن ہائیٹ پر استری کریں۔

استری، درمیانے درجہ حرارت

کپڑوں کودرمیانے درجہ حرارت یعنی 300 ڈگری فارن ہائیٹ پر استری کیا جاسکتا ہے۔

استری، زیادہ درجہ حرارت

کپڑے یا آئٹم کو تیز درجہ حرات پر استری کیا جاسکتاہے۔

بھاپ کے بغیر استری

Advertisement

ان کپڑوں کو بھاپ سے کے بغیر استری کریں۔

استری نہ کریں

اس طرح کے کپڑوں کو استری نہیں کرنی چاہئے۔

یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ کپڑوں پرلانڈری سے متعلق دی گئی علامتیں ان اشیاء کی دیکھ بھال کرنے میں ایک بہترین رہنما ثابت ہوسکتی ہیں جب آپ کسی مشین یاکپڑوں کے بارے میں میں مکمل معلومات رکھتے ہیں کہ انہیں کس طرح استعمال کرنا ہے تو ان کی حفاظت اور بھی آسان ہوجاتی ہیں۔اس طرح وہ اشیاء زیادہ عرصہ تک کار آمد رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
مخصوص خوشبو سونگھنے سے دماغی صلاحیت بڑھ سکتی ہے، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر