Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسےاقدامات کیےجائیں کہ گھروں میں پانی داخل نہ ہو، ایڈمنسٹریٹرکراچی کی حکام کو ہدایت

Now Reading:

ایسےاقدامات کیےجائیں کہ گھروں میں پانی داخل نہ ہو، ایڈمنسٹریٹرکراچی کی حکام کو ہدایت

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے  حکام کو ہدایت دی ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ گھروں میں پانی داخل نہ ہو۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے گلشن معمار اور احسن آباد کا دورہ کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گلشن معمار اور احسن آباد کے اطراف بعض نالے اوور فلو کی شکایت تھی، علاقہ مکینوں کی نالے اوور فلو ہونے کی شکایت تھی۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رہائشی علاقے سے پانی کی نکاسی کی ہدایت کی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ گھروں میں پانی داخل نہ ہونے پائے۔

Advertisement

کے ایم سی، ڈی ایم سیز کے پمپس لگائے جائیں تاکہ علاقہ کمینوں کو فوری ریلیف مہیا ہو۔

مرتضیٰ وہاب نے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے تشکر کا اظہار کیا۔

علاقہ مکین نے کہا کہ رات گئے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ہماری داد رسی کے لئے پہنچے انکے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ میونسپل کمشنر کے ایم سی، ڈپٹی کمشنر ضلع غربی، ڈی سی ضلع شرقی، واٹر بورڈ کا عملہ، پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی سمیت دیگر انکے ہمراہ موجود تھے۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے عہدیداران لالہ رحیم اور دیگر بھی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر