
بلوچستان کے 8 اضلاع میں ری پولنگ کے عمل کا وقت ختم ہوگیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سینئر افسران مرکزی کنٹرول روم الیکشن کمیشن سکرٹریٹ اسلام آباد جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر اپنے دفتر کوئٹہ میں قائم کردہ صوبائی کنٹرول روم سے پولنگ کے عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے عمل کے دوران کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام بے خوف و خطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آج 2 جولائی 2022 کو بلوچستان کے 8 اضلاع (دکی، قلعہ عبداللہ، زیارت، لورلائی، پنجگور، سبی، نوشکی، کیچ) کے 13 وارڈز کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ ہوگی۔
پولنگ کا عمل پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News