Advertisement
Advertisement
Advertisement

ساحر لودھی کا اپنی اور شاہ رخ خان کی ملاقات کے بارے میں اہم انکشاف

Now Reading:

ساحر لودھی کا اپنی اور شاہ رخ خان کی ملاقات کے بارے میں اہم انکشاف

پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار ساحر لودھی نے بالی وڈ کے کنگ خان کے ساتھ کی جانے والی ملاقات کےحوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی پروموشن کے لیے شاہ رخ خان اور کاجول کے ساتھ ساحر لودھی کی بات چیت ہوئی جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھیں۔

ساحر لودھی نے اپنی اور شاہ رخ خان کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ اداکار کی ٹیم اُنہیں دیکھ کر حیران رہ گئی تھی۔

یاد رہے کہ ساحر لودھی شاہ رخ خان کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے مشہور ہیں۔

تاہم کچھ لوگوں کا اداکار ساحر پر الزام ہےکہ وہ شاہ رخ خان کی نقل کرتے ہیں۔

Advertisement

اس حوالےسے ساحر کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں کہ عوام انہیں شاہ رخ کے ساتھ کیوں جوڑتے ہیں۔

حال ہی میں میزبان متھیرا کو دیے گئے انٹرویو میں ساحر لودھی نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا۔

ساحر لودھی نے کہا کہ ہر اینکر پرسن کو شاہ رخ خان کے مختصر انٹرویو کے لیے بیس منٹ کا وقت دیا گیا اور میں بھی اُن کا انٹرویو لینے کے لیے وہاں موجود تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب شاہ رخ خان کی ٹیم نے مجھے دیکھا تو اُن کی ٹیم کی ایک لڑکی نے مجھے کہا کہ تم میرے باس لگتے ہو جس پر میں نے کہا کہ واقعی؟

بعدازاں کاجول اندر داخل ہوئیں اور وہ بھی مجھے دیکھ کر حیران ہوگئیں۔

تاہم جب اداکار شاہ رخ خان کمرے میں پہنچے، ہم دونوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’آپ بہت ہینڈسم ہیں‘۔

Advertisement

شاہ رخ خان کے بارے ساحر نے کہا کہ وہ ایک حیرت انگیز شخص ہے، یہ بہت اچھا انٹرویو تھا، وہ پُرجوش شخص ہے، اداکار کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، وہ پیارا اور آپ کے خیال سے کہیں زیادہ گہرا ہے۔

واضح رہے کہ ساحر لودھی ایک کامیاب میزبان کے طور پر مقبول ہیں مگر اداکاری اور ہدایت کاری کا کام بھی بخوبی انجام دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر