Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیلی فورنیا میں کرپٹوکرنسی کے حوالے سے اہم قانون سازی

Now Reading:

کیلی فورنیا میں کرپٹوکرنسی کے حوالے سے اہم قانون سازی
کیلی فورنیا میں کرپٹوکرنسی کے حوالے سے اہم قانون سازی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں انتخابی امیدواروں کے لیے کرپٹوکرنسی کے حوالے سے اہم قانون سازی کی گئی ہے۔

نئی قانون سازی کے تحت ریاستی انتخابات لڑنے والے تمام امیدواراورمقامی دفاترانتخابی مہم کے لیے عطیات کی شکل میں کرپٹوکرنسی وصول کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی  پڑھیں: ماہرین کا بٹ کوائن اور ایتھیریم کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف

رپورٹ کے مطابق اس نئے قانون کا اطلاق اگلے 60 دن (دوماہ) کے لیے کیا گیا ہے۔ جب کہ اس مد میں ہونے والی تمام ڈیجیٹل ٹرانزیکشنزکا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ تاہم، عطیات میں ملنے والی کرپٹوکرنسی کوفوراً ڈالرمیں تبدیل کرنا ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے پاس اربوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی ہے

Advertisement

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق کیلی فورنیا ان نوامریکی ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں کرپٹوکرنسی کی خرید وفروخت پرپابندی عائد ہے۔

اس قانون کی منظوری فیئرپولیٹیکل پریکٹسزکمیشن کی جانب سے رائے شماری کے بعد دی گئی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت عطیات میں وصول کیے گئے بٹ کوائن، ایتھیریم اوردیگرکرپٹوکرنسی کو فورا ڈالرمیں تبدیل کروانا لازمی ہے۔

وصول کنندگان کولازمی طورپراس ٹرانزیکشن کے لیے رجسٹرڈ کرپٹوکرنسی ایکسچینج بھی استعمال کرنا ہوگا جوہر عطیہ کنندہ کا نام، گھر کا پتہ، پیشہ اورملازمت کی تفصیلات کو اپنے پاس محفوظ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج مالی بحران کا شکار، ملازمین فارغ

یاد رہے کہ کرپٹو کرنسی کسی بھی بینکنگ نظام سے ماروا ہے اوراس میں ہونے والے لین دین کا دنیا کے کسی بینک میں کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا، اس کے بجائے یہ اپنی خالق ٹیکنالوجی بلاک چین کے ذریعے ہرٹرانزیکشن کوڈیجیٹلی ریکارڈ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کوئین کا نام دنیا کے انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل

Advertisement

فیئرپولیٹیکل پریکٹسزکمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کے علاوہ بارہ ریاستوں بشمول واشنگٹن ڈی سی میں عطایت کے لیے کرپٹوکرنسی وصول کرنے کے لیے کسی نہ کسی شکل میں قانون سازی کی گئی ہے۔  جب کہ وفاقی دفاتر کے لیے مہم چلانے والے امیدواروں کو پہلے ہی اس کی اجازت دی جاچکی ہے۔

2022 کرپٹو کرنسی کریش ہونے کا سال !!!

کرپٹوکرنسی کی مارکیٹ پرنظررکھنے اوراس کی قدرکے بارے میں پیش گوئی کرنے والے تجزیہ کاروں نے نئے سال کے آغازپرہی پیش گوئی کردی تھی کہ 2022 بٹ کوائن کے کریش ہونے کا سال ہے۔

اس بابت ماہرین کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں بٹ کوائن کی قدرمیں بہت بڑی کمی ہوگی جس کے اثرات دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں پربھی مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بٹ کوائن کی قدر میں بدترین کمی، کرپٹو مارکیٹ میں کھلبلی

جب کہ وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں کا اس بارے میں کہنا تھا کہ کرپٹوکرنسی لمحوں میں آسمان سے زمین پراورزمین سےآسمان پر جانےوالی متغیرکرنسی ہے۔ اورمستقبل میں اس کی قدرمیں مزید 20 فیصد تک کی کمی متوقع ہے۔ لیکن بٹ کوائن کی وجہ شہرت ہی اس کا عدم استحکام ہے۔

Advertisement

سوسیکس یونیورسٹی کی فنانس پروفیسرکیرول الیگزینڈرا کا کہنا تھا کہ 2022 میں بٹ کوائن کی قدرنہایت کم ہوکر10 ہزارڈالرفی کوائن تک پہنچ جائے گی۔ اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں اس سے کمایا گیا سارا منافع ورچوئلی غائب ہوجائے گا۔

کیرول کا کہنا تھا کہ اگر میں ایک سرمایہ کارکی نظرسے سوچوں تومجھے 2022 میں بٹ کوائن کریش ہوتا نظر آرہا ہے۔ کیوں کہ اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اوراسے سرمایہ کاری میں ایک کھلونے کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہنا تھا کہ تاریخ خود کودہراتی ہے۔ 2018 میں بٹ کوائن 20 ہزارڈالرکی سطح پرپہنچ کرچند ماہ میں 3 ہزارتک گرگیا تھا۔

یونین بینک کے چیف ایکویٹی اسٹریٹیجسٹ ٹوڈ لوونسٹن کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن کے پرائس چارٹ پرنظرڈالی جائے تو اس میں کئی ببلزدکھائی دیتے ہی۔

Advertisement

کرپٹوکرنسی کو سپورٹ دینے والے افراد اس بارے میں کہتے ہیں کہ اس وقت چیزیں مخلتف تھی اب اس مارکیٹ میں بڑے ادارے سرمایہ کاری کے لیے کود رہے ہیں۔  لیکن میرے خیال میں 2022 بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کے کریش ہونے کا سال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر