Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے اہم حلقوں میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا

Now Reading:

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے اہم حلقوں میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا
الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے لاہور اور ملتان کے پانچ حساس حلقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پاک فوج کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران 5 مخصوص حلقوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

خط میں الیکشن مکے دوران بد امنی کے خطرے کے پیش نظر کوئیک ریسپانس فورس کی تعداد اور فلیگ مارچ بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاہور کے 4 اور ملتان کے 1 حلقے میں فوج  کی پولنگ اسٹیشن کے باہر تعیناتی یقینی بنائی جائے تاہم اس سے قبل رینجرز کی تعیناتی پر اتفاق ہوا تھا البتہ حالیہ رپورٹس کے مطابق بدامنی و تشدد کا خطرہ بڑھ چکا ہے ۔

اسکے علاوہ دیگر حلقوں میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے ،  الیکشن سے پہلے یا دوران تشدد کے واقعات کے سدباب کی ہدایت دی جائے۔

Advertisement

خط میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت کے بڑھنے اور پولرائزیشن کی وجہ سے یہ اقدامات ضروری ہیں اور اگر قبل از وقت پرتشدد واقعات کا سد باب نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 17 جولائی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے صوبے کے 14 اضلاع میں 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے چار حلقوں میں 465 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں میں 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قراردے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 1194 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار، 1271 پولنگ اسٹیشنز کو حساسیت کے اعتبار سے نارمل قرار دیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ لاہورکے 4 صوبائی حلقوں میں 122 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں جبکہ 343 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر