بھارت میں تین بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش پر ایک شخص نے مبینہ طور پر نوجوان کو قتل کر دیا تاکہ اسے دیوی کو انسانی قربانی کے طور پر پیش کیا جا سکے۔
پولیس نے ضلع کے بیدھوا گاؤں کے رہنے والے 32 سالہ رام لال کو کیوٹی کے رہنے والے 19 سالہ دیویانش کول کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
رام لال کی تین بیٹیاں ہیں اور وہ بیٹا چاہتا تھا۔ اس نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے منت مانی تھی کہ اگر اس کی بیوی لڑکے کو جنم دیتی ہے تو وہ دیوی کو ایک نوجوان کی بلی چڑھائے گا۔
پولیس کے سب ڈویژنل افسر نوین تیواری نے بتایا کہ “گزشتہ مہینے رام لال کی بیوی نے ایک لڑکے کو جنم دیا، جس کے بعد وہ قربانی کے لیے جوان لڑکے کی تلاش میں تھا۔ 6 جولائی کو اس نے دیویانش کو دیکھا جو اپنی بکریاں چرا رہا تھا۔ رام لال نے دیویانش کو مدد کے لیے بلایا اور اسے اپنے ساتھ گاؤں کے دیوی مندر میں آنے کو کہا۔ رام لعل نے اسے گلا کاٹ کر قتل کیا اور لاش مندر میں چھوڑ دی۔”
پولیس کو لاش 6 جولائی کو ملی ، تفتیش میں پتہ چلا کہ اسے آخری بار رام لال کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
“جب پولیس نے رام لال سے تفتیش کی تو اس نے انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ بعد میں، اس نے جرم کا اعتراف کیا اور کہا کہ اس کی تین بیٹیاں ہیں اور وہ ہمیشہ ایک بیٹا چاہتا تھا۔ اس نے بیٹے کے لیے بہت پوجا پاٹ کیں لیکن کچھ نہ ہوا۔ پھر ایک پنڈٹ نے بتایا کہ اسے بیٹے کے لیے ایک جوان کی قربانی دینا ہوگی۔ گزشتہ ماہ اس کی بیوی نے ایک لڑکے کو جنم دیا اور وہ قربانی کے لیے لڑکا تلاش کر رہا تھا۔ اس نے کول کو دیکھا اور اسے مار ڈالا۔‘‘
گاؤں والوں نے بتایا کہ رام لال کالا جادو کیا کرتا تھا۔ پولیس اس معاملے میں مذکورہ پنڈٹ کے کردار کا پتہ لگانے کے لیے معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
