Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

Now Reading:

محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
بارش

بارش

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ بارشوں کے حوالے سے تمام ڈائریکٹرز کو پہلے سے زیادہ سخت محنت کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کی صفائی کو یقینی بنائیں، ایمرجنسی کیپمس فعال رکھیں اسٹاف کی حاضریوں کو یقینی بنائیں جبکہ ڈی واٹرنگ سیٹس اور باقی مشینری کو بھی مکمل آپریشنل رکھیں۔

غفران احمد کا کہنا تھا کہ عید اور مون سون کی بارشوں کے حوالے سے آپریشنل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر بجلی کی بندش کی صورت میں جنریٹرز کو استعمال کریں اور فیول کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام عوامی نمائندوں کو اپنے ڈیسلٹنگ آپریشن شیڈول میں شامل رکھیں، بارش کے بعد نکاسی و آب کی مکمل نکاسی تک تمام افسران بمعہ عملہ و مشینری فیلڈ میں موجود رہیں۔

30 ایم ڈی واسا غفران احمد نے مزیدکہا کہ جون سے کشمیر روڈ زیر زمین واٹر ٹینک،شیرانوالہ گیٹ زیر زمین واٹر ٹینک اور سلطان احمد اچھرہ ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز  اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی جبکہ ایم ڈی واسا غفران احمد ، ڈی ایم ڈی،محمد دانش، فیصل خرم، حافظ راحیل اشرف ، شاذل وقار، سہیل سندھو، سہیل قادر چیمہ سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر