Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا تشدد

Now Reading:

لاہور میں سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا تشدد
لاہور میں سینیئر صحافی ایاز میر پر نامعلوم افراد کا تشدد

لاہور میں سینئر صحافی ایازامیرکو نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طورپر تشددکا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایازا میر کے ساتھ بدسلوکی کا یہ معاملہ ایبٹ روڈ پر نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر پیش آیا۔

نامعلوم ملزمان نے سینئر صحافی کوتھپڑ اور گھونسے مارے اور ان کپڑے پھاڑ دئیے گئے، جب کہ ملزمان نے ان کا موبائل فون بھی چھین لیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان نے سیئنرصحافی ایازامیر پرتشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے نامعلوم ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Advertisement

آئی جی پنجاب نے لاہورپولیس کے افسران کو سینئر صحافی ایاز امیر سے فوری رابطہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمرا ن خان نے لاہور میں سینئر صحافی ایاز امیر پر ہونےوالے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ سرکار کے دور میں صحافی محفوظ نہیں رہے، جعلی ایف آئی آرکے بعد اب حملے ہونے لگے۔

ان کا کہناتھا کہ میں سینئرصحافی ایازامیرپرتشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ شہریوں، صحافیوں اورحزب اختلاف کے سیاست دانوں کےساتھ روا رکھےجانے والےتشدد اور جعلی پرچوں کےساتھ پاکستان فسطائیت کی بدترین دلدل میں اتر رہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ریاست اخلاقی بالادستی کھو دیتی ہےتو تشدد پراترآتی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے سینئر صحافی اورکالم نگارایازامیرپرلاہورمیں حملے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایازامیر قابل احترام شہری ہیں، ان پر تشدد کے واقعے پر دلی افسوس ہے۔

وزیرداخلہ نے سینئرصحافی ایازامیر سے اظہار ہمدردی کیا اورانہیں ملزمان کی گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں کو’معلوم‘ کرنے کے لیے وفاقی حکومت پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ تنقید پر تشدد کا خود نشانہ بن چکے ہیں، ایسے واقعات کوبرداشت نہیں کیاجاسکتا، آئین میں ضمانت کردہ شہری حقوق اوراظہارکی آزادیوں کے حامی اوراُن پرمکمل یقین رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر