Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا

Now Reading:

ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہونے کے معاملے پر ڈاکٹرز نے ان کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا آج اسپتال میں دوسرا روز ہے، لاہور کے اتفاق اسپتال میں انکا علاج جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آج شام تک اسپتال میں رکھا جائے گا جبکہ ان کے ضروری ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان جگر اور پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے انکو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان لاہور اتفاق اسپتال میں داخل ہوئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا چیک اپ کیا گیا۔

Advertisement

ذرائع جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اسپتال میں چند دن قیام کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز نے گزشتہ روز اسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت بھی کی تھی۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر