Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعازہرا مبینہ اغوا کیس، نکاح خواں اور گواہ کی ضمانت کی درخواست دائر

Now Reading:

دعازہرا مبینہ اغوا کیس، نکاح خواں اور گواہ کی ضمانت کی درخواست دائر
دعا زہرا کیس

دعا زہرا کیس

دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں گرفتارنکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 7 جولائی کو مقرر کردی۔

نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغرعدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف بیان کیا کہ پولیس کی جانب سے کیس کا سی کلاس چالان پیش کیا گیا ہے۔ پولیس نے ہمیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

Advertisement

مہدی کاظمی کی نئی درخواست

مہدی کاظمی کی جانب سے دعا زہرا کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائرکر دی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ایس ایچ او الفلاح، ظہیر احمد اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ دعا زہرا کو ظہیراحمد نے اغوا کرلیا ہے۔

مہدی کاظمی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا گیا کہ جب دعا زہرا کے اغواء کا واقعہ ہوا اس وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی۔ دعا زہرا کی عمر سے متعلق نادرا دستاویزات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ، برتھ سرٹیفیکیٹ موجود ہے۔

سماعت کی تفصیل

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر