Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویوو کا وائے 35 کم قیمت میں بہترین فون

Now Reading:

ویوو کا وائے 35 کم قیمت میں بہترین فون

سائنسی ترقی کی بدولت فاصلے سمٹ گئے اورموبائل کی انقلابی ایجاد نے رابطوں کو سہل بنادیا ہے۔ یوں تو دنیا بھر میں بہت سی معروف موبائل کمپنیاں ہیں لیکن ان میں چند ہی صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ان ہی ویوو بھی شامل ہے۔

ویوو اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک ابھرتا ہوا برانڈ ہے جس نے کم وقت میں صارفین کا اعتماد حاصل کرلیا ہے۔ فی زمانہ موبائل فون ایک ضرورت بن گیا ہے اور بہترین فیچر سے لیس فون اب بھی کم آمدنی والے افراد کی دسترس سے باہرہیں۔

اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ویوو نے اپنا کم قیمت وائے35 متعارف کرانے کا علان کیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کی جانب سے اسے بجٹ اسمارٹ فون کہاجارہا ہے جسے جلد ہی صارفین خرید سکے گے۔

جہاں تک اس کی اسکرین کا تعلق تو اس تو میں 6.58 انچ کی ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا جس میں ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور واٹر نوچ دستیاب ہوگا۔ اس میں سائیڈ ماؤنٹڈ فنگر پرنٹ اسکینردیا گیا جبکہ اس کے پشت پر گریڈینٹ ڈیزائن ہے۔

اس کے بیک پر تین ریئرکیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل اوراس  کے ساتھ 2 میگا پکسل کے  2 لینس دیئے گئے ہیں۔ جبکہ سامنے کی جانب 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا موجود ہوگا۔

جہاں تک فون کے پراسیسر کی بات ہے تو اس میں اسنیپ ڈریگن 680 کا ہے۔ اس میں 8 جی بی ریم  256 جی بی کی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اس فون میں 5000 ایم اے ایچ کی دیرپا بیٹری 10 واٹ کی چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دستیاب ہے۔ اینڈرائیڈ 12 او ایس کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، 5.2 بلیوتوتھ ڈوئل بینڈ کا وائی فائی بھی اس کے فیچر میں شامل ہے۔

Advertisement

یہ فون بلیک اور گولڈ رنگوں میں متعارف کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر