
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاور ڈویژن نے پاور سیکٹر کے لئے ٹیرف ریشنلائزیشن سے متعلق سمری پیش کی۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021ء کے مطابق کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لئے یکساں ٹیرف برقرار رکھ سکتی ہے، یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لئے کے الیکٹرک کے قابل اطلاق یونیفارم چارجز میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
ای سی سی نے اجلاس میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح کے الیکٹرک کے لئے یکساں ٹیرف کی منظوری دی جبکہ ای سی سی نے میسرز وٹیرا بی وی میرین انٹرنیشنل کی پیش کردہ سب سے کم بولی کی منظوری دی۔
ای سی سی نے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کے تیسرے ٹینڈر کی منظوری دی جبکہ ای سی سی نے چینی فرموں سے دو لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کے معاہدے کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں ایل پی جی اورپٹرولیم لیوی ریٹ پر غور کیا گیا جس پر کمیٹی نے وزارت پیٹرولیم کو ایل پی جی اور پٹرولیم لیوی پر نظر ثانی کی ہدایت دی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء سید نوید قمر، خرم دستگیر خان، مخدوم سید مرتضیٰ محمود ، وزراء مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹرز بلال اظہر کیانی، رانا احسان افضل، وفاقی سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News