
پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہیرو شان شاہد پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہارنے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
جہاں ہر کوئی وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق عدالتی فیصلے پر بات کر رہا ہے وہیں شان شاہد بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے اس تاریخ ساز فیصلے کے بعد ایک ٹویٹ کی۔
فلم اسٹار نے نام لیے بغیر قومی کرکٹرز پر طنزکرتے ہوئے کہاکہ ‘کچھ کرکٹرز شہباز شریف کو مبارکباد دے رہے تھے،لیکن اب وہ اتنے خاموش ہیں کہ انہیں روتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔
AdvertisementSome cricketers were congratulating S Shareef but now they are sooooooooo silent that you can hear them weep.. @AyeshaBhutta01 @2Kazmi
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) July 27, 2022
یاد رہےکہ شان شاہد پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ووسٹ کاسٹ نہ کرسکے تھے ، جس کی وجہ بھی انہوں نے بتادی۔
اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایاکہ میرا اور اہلیہ کے حلقے تبدیل کردیئے گئے تھے جب ووٹ کاسٹ کرنے گئے تو ہمیں تاخیری حربوں کا سامنا کرنا پڑا۔
AdvertisementJhmooriat ki shaan.Awaam bayzubaan ..couldn’t cast my vote aftr searching fr 2 hrs for the place my vote was registered @ I finally reached @4:50 But was denied the right to vote .. reason polling time 5pm .. this is the true worth of peoples vote 5min @ImranKhanPTI @2Kazmi pic.twitter.com/QTOBPeeKBW
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) July 18, 2022
انہوں نے بتایا کہ ووٹ کاسٹ کرنے گئے تو کہا گیا میری اہلیہ کا ووٹ حلقے میں ہے ہی نہیں جب میں اہلیہ کو لے کر ووٹ کاسٹ کرنے دوسرےحلقے میں پہنچا تو دس منٹ باقی تھے پھر بھی ہمیں باہر روک دیا گیا۔
شان شاہد کے مطابق پولیس والوں سے ووٹ کاسٹ کرنے کا کہا تو جواب ملا اوپر سے آرڈر ہے پھر میں بدمزگی سے بچنے کے لیے ووٹ کاسٹ کیے بغیر واپس چلا آیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News