
حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ہوگا۔
لائلپور وارئیرز پاکستان کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے شرکت کی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے حوالے سے جب بھی تقریب ہوتی ہے تو میں اس میں شرکت کرنے کی ضرور کوشش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فوج دہشت گردی کے چیلنج سے پوری طرح نمٹ رہی ہے لیکن اس کے برعکس بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور انسانی حقوق کی شرمناک پامالیاں کی جارہی ہیں، بھارت امن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سے نکل جائے۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر گلیشیئر سے شروع ہوکر سیالکوٹ کے بارڈرتک ہے جبکہ اس ملک کے بننے میں انکے بزرگوں کی بے شمار قربانیاں ہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کے پانی کے تمام ذخیرے اور تمام راستے کشمیر سے نکلتے ہیں اسلیے بھارت کو چاہیے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ کرنے دے،9 لاکھ فوج کشمیر میں کسی بچے، بزرگ اور خاتون کی پہچان کیے بغیر انہیں بے دریغ شہید کر رہی ہے مگر عالمی قوتیں خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ہوگا کیونکہ مودی کوئی پڑھا لکھا دانشور شخص نہیں بلکہ وہ ایک سازشی آدمی ہے۔
تقریب میں ایئر مارشل(ریٹائرڈ) ارشد محمود ملک،ایئر مارشل (ریٹائرڈ) فرحت ایچ خان، فیصل آباد چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران، تاجر برادری، ریٹائرڈ فوجی افسران، شہدا کی فیملیزسمیت سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News