الیکٹرانک شاپ میں آتشزدگی کے بعد لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ خان پورشہر کے دین پور چوک پر واقع زید الیکٹرانک شاپ میں پیش آیا، جہاں اگ لگنے سے لاکھوں روپے کی سولر پلیٹس اور دیگر سامان جل کر خاکسترہوگیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو فائر فائٹر نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پاکر مزید نقصان ہونے سے بچا لیا۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں بھی چانن ونڈا فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ اور ونڈا جل کر خاکستر ہو گیا۔
فیکٹری اونر مرزا فیصل بیگ کا کہنا تھا آگ رات کے کسی پہر لگی، ہمسایوں نے کال پر اطلاع دی جب میں موقع پر پہنچا تو فیکٹری سے شولے نکل رہے تھے۔
فیکٹری اونر نے بتایا کہ لگ بھگ 25 لاکھ سے زائد رقم کا خام مال فیکٹری میں موجود تھا۔
اونر مرزا فیصل کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اندازہ نہیں آگ کیسے لگی فیکٹری کی چھت بھی ریسکیو کے دوران آگ لگنے سے گر گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
