ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،شہروں میں 10 جبکہ دیہاتوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔
جہاں ایک طرف شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینامحال کر دیا ہے، وہی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیصل قریشی نے حکومت کو اس مشکل سے نجات حاصل کرنا کا طریقہ بھی بتا دیا۔
فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے دوست کی جانب سے بتائی گئی تجویز کے بارے میں بتایا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement

اداکار نےکہا کہ تجویز یہ ہےکہ اگر ہرگھرکو 5 سے 10 کلو واٹ کا سولر سسٹم قسطوں پر لگوادیا جائے اور اس کا دورانیہ 5 سال میں مکمل ہو تو ہرگھر میں سولر سسٹم لگ جائےگا اور ملک میں لوڈ شیڈنگ جیسے مسئلےکا خاتمہ ہو جائےگا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس طرح تیل سے چلنے والے 50 بجلی گھر فوراً بند ہوجائیں گے جس سے اربوں روپے کی امپورٹ کا بل ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا اور معیشت بہتر ہو جائے گی۔
فیصل قریشی نے آخر میں کہاکہ اگر حکومتی عہدیدار اس پر غور کریں تو ملکی حالات بہت بہتر ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
