Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

Now Reading:

ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
بارش

اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ بارہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 72 ملی میٹر اور راولپنڈی میں 86 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لیہ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر اٹھارہ فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر چودہ فٹ سے اوپر بہہ رہا ہے۔

کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے بھی نالہ لیہ کا دورہ کیا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وہاں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے آنیوالا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 90 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر