Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کا سیلاب عوام کو پریشان کررہا ہے، یاسمین راشد

Now Reading:

مہنگائی کا سیلاب عوام کو پریشان کررہا ہے، یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مہنگائی کا سیلاب عوام کو پریشان کررہا ہے۔

یاسمین راشد نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ حمزہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے تھے مجھے تکلیف ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج حمزہ جس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں تو عوام پریشان ہیں۔ وہ ناجائز حکومت میں بیٹھ کر جو کردار ادا کرتے ہیں وہ شرمناک ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل جو جلسہ ہوا جتنی بارش ہوئی اس کے باوجود جلسہ بہت کامیاب ہوا، لوگ پانی میں گھنٹوں لیڈر کی بات سننے کے لیے کھڑے رہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ اس وقت عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، ضمنی الیکشن میں انشااللہ کلین سویپ کریں گے، انشااللہ حق کی جیت ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کا سیلاب عوام کو پریشان کررہا ہے۔ پانچ نئے اراکین حلف اٹھا لیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم نے کبھی اداروں پر تنقید نہیں کی، عمران ریاض کے کیسز میں سوشل میڈیا اور قوم جس قسم کے جذبات کا اظہار کررہی ہے سب کے سامنے ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ زرمبادلہ صرف سات ارب ڈار ہیں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے کیونکہ سارے کیسز کرپٹ اور بددیانت لوگوں کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نمبر گیم برابر ہے ، آزاد اراکین اور ن لیگ میں سے کئی اراکین ان کی کالک منہ پر لگانے کو تیار نہیں، ن لیگیوں کو توقع نہیں تھی حلکقوں میں اتنی نفرت ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر