Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی کی اہم ملاقات

Now Reading:

وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی کی اہم ملاقات
وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی کی اہم ملاقات

امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاورسید نے دفتر خارجہ میں بلاول بھٹو سے اہم ملاقات کی ہے۔

اس دوطرفہ ملاقات میں وزیر خارجہ نے نمائندہ خصوصی دلاورسید کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری روابط کو بہتربنانے میں امریکی کردارکا اعتراف کیا۔

بلاول بھٹونے امریکی نمائندہ خصوصی سے تجارتی تعلقات کومزید وسعت دینے پر زوردیا۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائی، جس کے ذریعے پاکستان و امریکہ کے درمیان روابط بڑھانے کا موقع فراہم کیاگیا۔

وزیرخارجہ نےامریکہ کو صاف توانائی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبوں کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ اورسرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے، پاکستان کی مارکیٹ امریکی سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی دلاورسید نے ملاقات پروزیرخارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اورپاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی وسعت اورسرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات موجود ہیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تیکنیکی ترقی کوجاری رکھے گا، جس سے سرمایہ کاری اوراقتصادی ترقی میں آسانی ہوگی، اورہم مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے منتظرہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر