Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی حکومت نے کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دیکر ایمرجنسی نافذ کر دی

Now Reading:

صوبائی حکومت نے کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دیکر ایمرجنسی نافذ کر دی
کوئٹہ کو آفت زدہ قرار

صوبائی حکومت کی جانب سے کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

حالیہ مون سون بارشون کے باعث کوئٹہ میں ہونے والی تباہی میں اب تک 241 گھر تباہ، 416 مویشی پانی میں بہہ گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مسلم باغ، قمرالدین اور خشنوب میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس میں بارشوں سے 100سےزائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چمن میں بادی زئی اور تورخیل میں 70سے زائد مکانات متاثر ہوئے جبکہ ہرنائی، پنجاب، لورالائی شاہراہ آمدورفت کے لیے بند ہیں۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے لئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پہاڑی اورشہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جس کے لئے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ عملہ تیار،ضروری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور تفریحی مقامات، آبی گزرگاہوں کے قریب پکنک پر پابندی عائد کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر