
شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 34 فیصد بڑھ گئی ہے، غریب کو بھاشن نہیں راشن چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتا ہے۔
مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی ہے۔غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے۔پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے۔حکومت صرف اپنے کیسسز ختم کروارہی ہے۔ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔میرے3سیکورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کرحکومت نےکم ظرفی اورذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے.
Advertisement— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 9, 2022
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت صرف اپنے کیسسز ختم کروارہی ہے، ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ میرے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کر حکومت نے کم ظرفی اور ذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کر دی ہے، بے روزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے، بچوں کو اسکولوں سے اٹھا رہا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پیٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا، حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News