گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے شفاف پالیسیاں بنانے پر یقین رکھتی ہے۔
محمد بلیغ الرحمان سے سرگودھا چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری (SCSTSI) کے وفد کی بانی صدر شیخ آصف اقبال کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔
گورنر پنجاب نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کاروبار بہت اہم ہیں چاہے چھوٹی سی دکان ہو، حکومت معاشی چیلنجز کے باوجود کاروباری افراد کے لیے ساز گار مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
بلیغ الرحمان نے کہا کہ کاروبار سے نہ صرف سماجی اقتصادی ترقی ہوتی ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز سکیٹر کا ملکی معیشت اہم کردار ہے، حکومت انرجی بحران کے خاتمے کے لیے سولر پینلز کو پروموٹ کر رہی ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ جامعات کا ایس ایم ایز سے رابطہ بہت ضروری ہے، اس حوالے سے جامعات کے وائس چانسلرز کو بھی ہدایات دوں گا۔
محمد بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے شفاف پالیسیاں بنانے پر یقین رکھتی ہے، معیشت کی ترقی کے لیے سود مند پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے۔
دوسری جانب وفد کے شرکاء شیخ آصف اقبال نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ایز کا ملکی معیشت میں 85 فیصد حصہ ہے، حکومتی سرپرستی سے ایس ایم ایز ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
اس موقع پر مہر ریاض نے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری سے منسلک 10 لاکھ افراد کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے۔
علاوہ ازیں احمد محمود بھٹی نے کہا کہ سولر پینلز کو آسان اقساط پہ دینے سے توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا۔
خیال رہے کہ تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب نے فرسٹ ایس ایم ایس بیسٹ ایچیومنٹ ایوارڈز بھی دیئے۔
واضح رہے کہ وفد میں مختلف علاقوں سے آئے ایس ایم ایز سیکٹر کی نمائندگی کرنے والے کاروباری افراد شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
