سام سنگ نے ہیکسا2 پکسل کا اعلان کیا ہےجو450 میگا پکسل ریولوشن کا ہوسکتا ہے۔
اگر چہ سام سنگ نے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن بعض تجزیہ نگاروں نے یہ خبر افشاں کی ہے کہ سام سنگ نے اپنےاگلے کیمرے کے لئے ہیکزا2 ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے جو 450 میگا پکسل کا ہوسکتا ہے۔ اور ہیکسا اسکوارپکسل سیریز کا ایک سینسر ہوگا۔

آپ کو یاد ہوگا کہ ہیکسااسکوار پکسل ایک ٹریڈ مارک لفظ ہے جو سام سنگ کی امیج ٹیکنالوجی کے لئے وضع کیا گیا تھا اور سام سنگ نے اسے بہت سی جگہوں میں استعمال بھی کیا ہے تاہم کچھ ویب سائٹس مثلاً آئی سی یونیورس نے حساب لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اب جو ہیکسا2 پکسل کے تحت کیمرا سینسر سامنے آئے گا وہ 450 میگا پکسل کا ایک شاندار اور انقلابی کیمرا ہو سکتا ہے اس کا حساب ناپنے کا ایک طریقہ ہے۔ جس کے مطابق اگر کوئی ٹیٹرا سیل 2×2 یا نونا پکسل 3×3 پکسل کےجو گروپ آف بنڈل ہوتے ہیں تو ان سے جو کیمرا بنے گا یا اگر آپ اس کے ریزولوشن ناپیں تو وہ 12 میگا پکسل ہوگا۔
سام سنگ پکسل نے جس بنڈل ٹیکنالوجی کا ذکر کیا وہ 36 In1 پکسل ہے یعنی 36×36 میگا پکسل ہے تو جب آپ اس کا حساب لگاتے ہیں اور اس کو ضرب دیتے ہیں تو یہ 432 یا 450 میگا پکسل کا کیمرا بنے گا اور یہ اگلا سینسر ہے جس کے اوپر سام سنگ کام کر رہا ہے اور یہ کام موجودہ ٹیکنالوجی سے ممکن نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ اس کے لئے ایک نئی ٹیکنالوجی وضع کی گئی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کتنے سال بعد سامنے آتا ہے تو اب سام سنگ نے بارے میں کچھ تجزیہ نگاروں نے یہ کہا ہے کہ صرف 450 ہی نہیں سام سنگ 600 میگا پکسل کے کیمرے کے اوپر بھی کام کر رہا ہے۔ تاہم یہ دو سے تین سال کے اندر آپ تک پہنچ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
