Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران صاحب خود کو قانون سمجھتے ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران صاحب خود کو قانون سمجھتے ہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  عمران صاحب خود کو قانون سمجھتے ہیں، وہ لاڈلا بننے کی کوشش میں قانون اور ضابطے کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں ہیں۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب وزیراعظم ہوکر الیکشن کمیشن کے قانون، احکامات اور ضابطوں کی دھجیاں اڑاتے رہے، الیکشن کمشن کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گلگت بلتستان ، خیبرپختونخواہ اور آزادکشمیر کے انتخابات میں مہم چلائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ضمنی الیکشن ہوئے نہیں اور عمران صاحب کا ماتم شروع ہو گیا ہے، دھاندلی کے الزامات عمران خان کا اپنی شکست کا پیشگی اعتراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب الیکشن کمیشن کو روز گالیاں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں اور درخواستیں بھی دے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت میں بھی الیکشن کمیشن کو دھمکیاں اورآج بھی الیکشن چور الیکشن کمیشن پہ ہر روز حملے کررہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزراء نے قانون، انتخابی ضابطوں اور الیکشن کمیشن کے احکامات کے آگے سر جھکاتے ہوئے استعفے دئیے، اسکے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف کو الیکشن کمشن نے حکم دیا تو انہوں نے دورہ منسوخ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمران صاحب آپ کے وزرا الیکشن مہم میں پیسے تقسیم کرتے، ترقیاتی سکیموں کا اعلان کرتے اور دھاندلی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر