
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف آج جھنگ میں انتخابی ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کریں گی، مریم نواز شریف آج جھنگ پی پی 125، 127 پہنچیں گی، مریم نواز شریف پینسرہ انٹر چینج ایم 4 پی پی 127 گوجرہ موڑ میں استقبالیہ سے خطاب کریں گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف مدھانی جٹ، چنیوٹ موڑ پر خطاب کریں گی، مریم نواز شریف جامعہ چوک سے ہوتے ہوئے علی آباد، پی پی 125 پہنچیں گی اور ملوآنہ موڑ پر عوام اور کارکنان سے خطاب کریں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز شریف اٹھارہ ہزاری پہنچیں گی اور عوام سے خطاب کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کرپشن مخالفین کو غداری سے لنک کر کے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنا کر چھپ نہیں سکتے، ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں عوامی سمندر کی موجودگی ثبوت ہے کہ عمران صاحب تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی،بے روزگاری،معاشی تباہی ،فتنے، نفرت اور بھوک کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوامی فیصلے کے تحت 11 اپریل کو انقلاب آچکا ہے، کرپشن، نالائقی نااہلی کی علامت عمران صاحب گھر جاچکے ہیں، 17 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس حقیقت کو مزید پختہ کرے گی۔
مہنگائی،بے روزگاری،معاشی تباہی ،فتنے، نفرت اور بھوک کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا.عوامی فیصلے کے تحت 11 اپریل کو انقلاب آچکا ہے.کرپشن , نالائقی نااہلی کی علامت عمران صاحب گھر جاچکے ہیں۔17 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس حقیقت کو مزیدپختہ کرے گی
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 12, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News