Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی ہمیشہ امن کی بات کرتی ہے، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

پیپلز پارٹی ہمیشہ امن کی بات کرتی ہے، ناصر حسین شاہ

پی پی پی رہنما ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ امن کی بات کرتی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی رہنما ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ امن کی بات کرتی ہے، جلال محمود ، محسن داور ، پلیجو ، شاہی سید سب سے بات ہوئی اور سب نے امن کی بات کی۔

ناصر شاہ نے کہا کہ کل بیگناہ لوگوں پر تشدد ہوا ، پیپلز پارٹی کے لالا رحیم پر بھی تشدد ہوا جبکہ ہم لطیف، سچل ، قلندر کے ماننے والے پرامن لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تشدد کے مخالف ہیں، ہمیں اپنے شہروں ، قصبوں اور گوٹھوں میں امن رکھنا ہے۔

دوسری جانب سعید غنی  کا کہنا تھا کہ سندھ امن کی سر زمین ہے، کچھ طاقتوں نے اس جھگڑے کو لسانی شکل دی۔

Advertisement

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکی قیمت سندھ کے لوگ پہلے ادا کر چکے ہیں لیکن اب ایک مرتبہ پھر لسانی فسادات کو جگہ نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے البتہ جن لوگوں کو مثبت کردار ادا کیا انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر