بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف 16 جولائی کو اپنی سالگرہ منائیں گی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اس سال 38 برس کی ہوجائیں گی اور اپنی یہ سالگرہ وہ وکی کوشل کے ساتھ کسی ساحلی مقام پر منائیں گی۔

کترینہ کیف ، اسی سلسلے میں انہیں اپنے خاوند وکی کوشل کے ہمراہ آج ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

تاہم وکی کے بھائی سنی کوشل اور ان کی گرل فرینڈ شرواری واگ، فلمساز کبیر خان اور ان کی اہلیہ منی ماتھر بھی کترینہ اور وکی کے ساتھ سالگرہ کا جشن منانے کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ وکی کوشل نے اپنی سالگرہ مئی میں منائی تھی، اس کے لیے جوڑے نے امریکا کا سفر کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
