Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصطفیٰ کمال نے فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا

Now Reading:

مصطفیٰ کمال نے فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ملک بھر میں فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ سرکار اور پولیس گھناؤنے کھیل میں ملوث ہیں اور نہ کراچی میں کوئی ترقیاتی کام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا پوری قوم نے دیکھا لیکن پولیس نے اپنی مرضی سے ایف آئی آر درج کی کہ میں 500 افراد کے ساتھ فلاں پولنگ اسٹیشن پر گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی تصویرمیں ثابت کردیں میں کسی پولنگ اسٹیشن گیا ہوں، ثابت کردیں میں کسی پولنگ اسٹیشن گیا تو ہر سزا قبول ہوگی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ این اے 240 ضمنی الیکشن میں ہمارے کارکنوں پر فائرنگ ہوئی لیکن پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  مقدمات بھی ہمارے خلاف درج ہوئے، گرفتاریاں کی گئیں جبکہ کورنگی کا ایس ایس پی تحقیقات کرنے بھی نہیں آیا اور دہشتگردوں کو لا کر ہمارے مرکزی آفس پر فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی میں چھاپہ مار کر میرے 3 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور 12 گھنٹوں میں کارکن رہانہ کیے تو سڑکوں پر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر