
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں اپوزیشن خود وقت پر نہیں آئی۔
اسپیکر سبطین خان پنجاب اسمبلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آخر تک الیکشن میں حصہ لیا اور مطمئن ہوکر گئے، اگر وہ عدالت میں گئے ہیں تو انھوں نے ثابت کرنا ہے کہاں دھندلی ہوئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں اپوزیشن خود وقت پر نہیں آئی جبکہ وہ خود کو مچیور سمجھتے ہیں۔
سبطین خان نے مزید کہا کہ فوٹیجز موجود ہیں ایم پی اے نے بھاگ کر الیکشن کا ریکارڈ قبضہ میں لیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اسپیکر کے لیے ہونے والے انتخاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوارسبطین خان اسپیکرمنتخب ہوگئے تھے۔
قائد ایوان کے لیے ہونے والے انتخاب میں سبطین خان نے 185ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے حریف مسلم لیگ ن کے امیدوارسیف الملوک کھو کھرنے 175ووٹ لیے۔
دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی تھی، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات مامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اب وہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News